اجتماعی بداخلاقی کیس ،ملزمان کی درخواست ضمانت پر کارروائی کل تک ملتوی

اجتماعی بداخلاقی کیس ،ملزمان کی درخواست ضمانت پر کارروائی کل تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)اجتماعی بداخلاقی کیس میں گرفتار 6 ملزمان کی درخواست ضمانت پر کارروائی پولیس ریکارڈ پیش نہ کرنے کی وجہ سے نہ ہو سکی، عدالت نے سماعت تیرہ جنوری تک ملتوی کردی۔ایڈیشنل سیشن جج شہزادی نجف کی عدالت میں اجتماعی بداخلاقی کیس میں ملوث 6 ملزمان سید عمران، بلال، محمد امیر، محمد عمر، عبدالمجید اور قمرزمان نے اپنی درخواست ضمانت دائر کی۔





عدالت نے ریس کورس پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کیا لیکن پولیس کی طرف سے ریکارڈ پیش نہ کیا جا سکا۔ جس کی وجہ سے عدالت درخواستوں پر کارروائی نہ کرسکی۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ مقدمے کا مکمل ریکارڈ 13جنوری کو عدالت میں پیش کیا جائے۔