ووچر سکیم، 15ویں مرحلہ ،پارٹنر شپ کیلئے منتخب سکولوں سے معاہدہ شراکت پر دستخط کی تقاریب آج ہونگی

ووچر سکیم، 15ویں مرحلہ ،پارٹنر شپ کیلئے منتخب سکولوں سے معاہدہ شراکت پر ...

  

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مفت تعلیم کے منصوبہ ایجوکیشن ووچر سکیم میں توسیع کے 15ویں مرحلے میں پارٹنر شپ کے لئے منتخب ہونے والے سکولوں سے معاہدہ شراکت پر دستخط کی تقاریب آج چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہور اور پیف آفس ملتان میں منعقد ہوں گی ۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق بہاول پور، رحیم یار خان اورملتان کے سکول مالکان کے ساتھ معاہدہ شراکت پردستخط ملتان میں کئے جائیں گے جبکہ فیصل آباد، قصور،اوکاڑہ اور شیخوپورہ کے سکول مالکان کے ساتھ معاہدہ شراکت پردستخط کی تقریب لاہور میں منعقد ہوگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -