پاک چین راہداری پر حکومت سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر تحفظات دور کرے، زرقا تیمور
لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر زرقا تیمور سہروردی نے مطالبہ کیا ہے کہ پاک چین راہداری پر حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر ان کے تحفظات کو فوری طور پر دور کرے اور جلد اس منصوبے پر اتفاق رائے سامنے آنا چاہیے کیونکہ دشمن اور شر پسند عناصر اس منصوبے کی تکمیل میں رکاوٹیں ڈالنے کا کام کررہے ہیں ہمیں اس منصوبے کو کالاباغ ڈیم جیسا متنازعہ نہیں بننے دینا چاہیے اس سے پہلے کہ بھارت جیساد شمن ملک پاک چین راہداری منصوبے کو متنازعہ بنانے میں کامیاب ہو جائے ہمیں اپنے مسائل اور جماعتوں کے تحفظات خود دور کر لینے چاہیے ۔ انکا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے کسی ایک صوبے کا نہیں بلکہ چاروں صوبوں کو فائدہ ہوگا اور ملک کی معیشت مضبوط ہوگی ۔ بھار ت اس لیے بھی پریشان ہے کہ راہداری سے پاکستانی معیشت انڈیا سے بہتر ہو جائے گی اور پاکستان ایشا کا ٹائیگر بن کرابھرے گا ۔