سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس، انسپکٹر عامرسلیم کی دونوں سزائیںیکجا کرنے کی درخواست خارج

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس، انسپکٹر عامرسلیم کی دونوں سزائیںیکجا کرنے کی درخواست ...

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خواجہ ظفراقبال نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں ملوث انسپکٹر عامرسلیم کی ماڈل ٹاون واقعہ کے دونوں کی سز کو یکجا کرنے کی درخواست خارج کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت میں فیصل ٹاؤن پولیس نے سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں ملوث انسپکٹر عامر سلیم سمیت 48ملزمان کے خلاف دو چالان پیش کررکھے ہیں جن میں عدالت ملزمان پر فرد جرم عائد کرکے گواہوں کو طلب کرچکی ہے۔عدالت میں انسپکٹر عامر سلیم کی طرف سے درخواست دی گئی کہ دونوں کیسز میں سے ایک کیس چلایا جائے۔عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد انسپکٹر عامرسلیم کی درخواست کو خارج کردیااور گواہوں کو 14جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ قبل ازیں عدالت ادارہ منہاج القران کے بیالیس ملزمان کی عدالت پر عدم اعتماد اور وکلا کی طرف سے یکجا کرنے کی درخواستوں کو پہلے ہی خارج کرچکی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -