2مجرموں کو مجموعی طور پر20ماہ قید اور 10ہزار روپے جرمانے کی سزا

2مجرموں کو مجموعی طور پر20ماہ قید اور 10ہزار روپے جرمانے کی سزا

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث 2مجرموں کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر20ماہ قید اور 10ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔جرمانے کی عدم آدائیگی پر مجرموں کو مزیدایک ایک ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی ۔ استغاثہ کے مطابق محمد سلیم اورعدنان کے قبضہ سے پولیس نے ساڑھے 4کلو چرس برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں بھجوا رکھا تھا۔ عدالت نے وکلاء و فریقین کے دلائل سننے کے بعد مجرم محمد سلیم اور سلیم کو 10،10ماہ قید اور5،5ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا دیاہے ،عدالت نے اپنے حکم میں لکھا ہے کہ مجرموں کو جرمانے کی عدم آدائیگی پر مزید ایک ایک ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -