وکلاء کی عزت نفس کی پامالی کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی،شاہد نواب چیمہ

وکلاء کی عزت نفس کی پامالی کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی،شاہد نواب چیمہ
 وکلاء کی عزت نفس کی پامالی کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی،شاہد نواب چیمہ

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب سیکرٹری شاہد نواب چیمہ نے کہا ہے کہ کالے کوٹ کی حرمت اور وکلاء کی عزت نفس کی پامالی کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہوگی، مجھے اس سیٹ پر منتخب کرنے والے وکلاء کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔ وکلاء برادری فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہوگاجبکہ سرکاری اداروں میں وکلاء کی حرمت اور وقار کی بلندی ہی انکا مشن ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء برادری نے انہیں جو عزت بخشی ہے وہ وکلاء برادری کے بے حد مشکور ہیں ، انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی اور ناکامی اللہ کی طرف سے ہوتی ہے تاہم اللہ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے ۔شاہد نواب چیمہ کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں میں وکلاء کی پامال ہونے والی حرمت کو قائم کرکے کالے کوٹ کے تقدس کی بحالی بھی اولین ترجیح ہے ،انہوں نے کہا کہ وکلاء کی طرف سے آئین کی بحالی کے لئے ہونے والی ہر تحریک میں شانہ بشانہ رہے اور کالے کوٹ کی حرمت کو پامال نہیں ہونے دیاگیاا اب کسی بھی طرح وکلاء کے تقدس اور کالے کوٹ کی بے حرمتی برداشت نہیں کی جائے گی۔

کیونکہ وکلاء آئین اور قانون کی پاسداری کے علمبردار ہیں اور اگر وہ آئین اورقانون کی بحالی اور تحفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی دے سکتے ہیں تو اپنے پیشہ کے تحفظ کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -