راہداری روٹ بارے صوبوں کے تحفظات دور کئے جائیں ،حسن محی الدین

راہداری روٹ بارے صوبوں کے تحفظات دور کئے جائیں ،حسن محی الدین

  

لاہور ( نمائندہ خصوصی)عوامی تحریک کے سنیئر مرکزی رہنما ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری روٹ کے حوالے سے چھوٹے صوبوں کے تحفظات دور کئے جائیں اور اے پی سی کے اعلامیہ کی روشنی میں حکمران کے پی کے،بلوچستان کو مطمئن کریں ۔جب تک وفاق کی اکائیاں مطمئن نہیں ہونگی یہ وفاق کا منصوبہ قرار نہیں دیا جا سکتا ۔عوامی تحریک کو خیبر پختونخوا سے آرگنائز کرنے کا کام جنگی بنیادوں پر شروع کر دیا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،کنونشن سے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور،چیف آرگنائزر میجر(ر) محمد سعید،علامہ سید فرحت حسین شاہ،راجہ وقار،شہزاد حسین نقوی،امجد علی شاہ اور ڈاکٹر شبیر گیلانی نے خطاب کیا ۔کنونشن میں عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے سینکڑوں کارکنان اور عہدیداران نے شرکت کی ۔ڈاکٹر حسن محی الدین نے خیبر پختونخوا میں عوامی تحریک کی تنظیم سازی شروع کرنے اور دو روز خیبر پختونخواہ میں رہنے اور کارکنوں سے ملاقاتیں کرنے کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخواہ کے غیور اور جرات مند عوام دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں ۔خیبر پختونخواہ کے عوام نے 20کروڑ عوام کے تحفظ اور سکون کیلئے قربانیاں دیں ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں ۔ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہاکہ حیرت ہے کے پی کے اور بلوچستان کی منتخب نمائندہ جماعتیں اقتصادی راہداری روٹ پر تحفظات کا اظہار کر رہی ہیں اور حکمران ڈھٹائی سے روٹ میں تبدیلی کے بارے میں حقائق جھٹلا رہے ہیں ۔

حسن محی الدین

مزید :

صفحہ آخر -