شہبازشریف کی لاہور بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر ارشد جہانگیر جھوجہ اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد

شہبازشریف کی لاہور بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر ارشد جہانگیر جھوجہ اور ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابا ت میں کامیابی پر نو منتخب صدر ارشد جہانگیر جھوجہ اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تہنیتی پیغام میں نومنتخب صدر اور دیگر عہدیداران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور وکلاء برادری نے لاہور بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، وہ اس پر پورا اتریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے حوالے سے وکلاء برادری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

مبارکباد

مزید :

صفحہ آخر -