پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ انٹرمیڈیٹ 2015ء کے سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان آج کریں گے

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ انٹرمیڈیٹ 2015ء کے سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) صوبے بھر کے تعلیمی بورڈوں کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ سال2015ء کے سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان آج صبح 10بجے کیا جا رہا ہے۔ تعلیمی بورڈوں کی بورڈز کمیٹی کے سربراہ نصراللہ ورک نے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ انٹرمیڈیٹ سال2015ء کے ضمنی امتحانات کے نتائج تیار کر کے اس کو باقاعدہ حتمی شکل دے دی گئی ہے اور انٹرمیڈیٹ کے سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان باقاعدہ آج 12جنوری کی صبح10بجے کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب تعلیمی بورڈ لاہور کے ترجمان قیصر ورک کا کہنا ہے کہ تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے سپلیمنٹری کے ہونے والے امتحانات کے لئے 33 ہزار طلباء و طالبات نے داخل بھجوائے تھے اور جن میں سے30ہزار طلبا و طالبات نے شرکت کی تھی۔ طلباء و طالبات اپنے رزلٹ کو آج صبح 10 بجے کے بعد نیٹ سے چیک کر سکیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -