شاہین ائیر لائنز نے جدہ ائیر پورٹ پر محصور عمرہ زائرین کو پاکستان پہنچا دیا

شاہین ائیر لائنز نے جدہ ائیر پورٹ پر محصور عمرہ زائرین کو پاکستان پہنچا دیا

  

 لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) روز نامہ پاکستان کی خبر پر ایکشن شاہین ایئرلائنز نے 7 جنوری کے جدہ ایئرپورٹ پر محصور عمرہ زائرین کو پاکستان پہنچا دیا شاہین ایئر لائنز کی فلائٹ 718 این نے 7 جنوری کو جدہ سے لاہور آنا تھا اچانک بتا دیا گیا فلائٹ کینسل ہو گئی ہے عمرہ زائرین کو ہوٹل دے دیا گیا عمرہ زائرین کے احتجاج اور روز نامہ پاکستان سے رابطہ کرنے اور روز نامہ پاکستان میں 300 عمرہ زائرین کی جدہ ایئرپورٹ پر محصور ہونے کی خبر کی اشاعت کے بعد شاہین ایئرلائن کے چار دن سے خراب جہاز ٹھیک ہو گئے اور 300 زائرین کو جدہ سے لاہور بھیج دیا گیا ہے عمرہ زائرین نے واپسی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے روز نامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے روز نامہ پاکستان نے ہماری مشکل حل کر دی ہے ورنہ ہمیں 5 دن سے قید کیا ہوا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -