ایڈیشنل آئی جی پنجاب پولیس ر یٹائرڈ مرزا محمد یٰسین امریکہ میں انتقال کر گئے
لاہور (کرائم رپورٹر) ریٹائرڈ ایڈیشنل آئی جی پنجاب پولیس مرزا محمد یٰسین گز شتہ روزامریکہ میں انتقال کر گئے۔مرزا محمد یٰسین کی عمر 65سال تھی وہ کچھ عرصے سے علیل تھے اورامریکہ میں زیر علاج تھے۔مرحوم مرزا محمد یٰسین پنجاب پولیس اور FIA کے مختلف عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔مرزا محمد یٰسین نے 3بچے اور ایک بیوہ سوگوار چھوڑے ہیں۔ان کے بچوں میں 2 بیٹے ،ذیشان مرزا ،شاہ رخ مرزا اور بیٹی مدہت جہاں شامل ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کی میت پاکستان پہنچے کے بعد ان کی رہائش گاہ 470 بلاک G جوہر ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے مرحوم کی بیوہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی ٰ سے دعا کی ہے کہ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اور آپ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطاء فرمائے۔مرحوم کے لواحقین سے رابطے کے لیے ان کے بھائی مرزا آصف بیگ سے اس نمبر پر0300-4840331 کیا جا سکتا ہے۔
انتقال