پشاورمیں پولیس کی کارروائی ،کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

پشاورمیں پولیس کی کارروائی ،کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)کا ؤ نٹر ٹیرازم ڈیپا رٹمنٹ پشاور اور ملا کنڈ ریجن پولیس نے مشتر کہ کا روا ئی کر تے ہوئے کا لعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گر د کو گرفتا ر کر کے نامعلوم مقا م منتقل کر دیا کا ؤ نٹر ٹیرازم ڈیپا رٹمنٹ پشاور پولیس کے مطابق گزشتہ روز انکو باخبر زرائع سے اطلاع مو صول ہو ئی کہ دہشت گر دی کے وارداتو ں میں ملوث ملزم سو ات میں مو جود ہے مخبر کی اطلاع پر سی ٹی ڈی پولیس پشاور اور سپیشل پو لیس یو نٹ ملا کنڈ ریجن نے کا روا ئی کر تے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گر د محمد انور خان ولد میاں سید سکنہ بر شور چیر یا ل سوات کو گرفتار کر کے نا معلوم مقا م منتقل کر دیا سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق دہشت گر د کا تعلق کا لعدم تنظیم سے ہے جس نے سال 2009میں دیگر سا تھیوں سمیت ملکر مٹہ کے علا قے میں سیکیو رٹی فورسز پر حملہ کیا تھا جس میں متعددسیکیو رٹی اہلکار زخمی ہو ئے تھے تاہم سی ٹی ڈی پولیس نے دہشت گر د کے خلاف 7اے ٹی اے کے خلاف مقد مہ درج کر کے مذید تحقیقا ت شروع کر دی ہے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -