عامر خان کی ضمانت میں 26 جنوری تک توسیع کردی گئی

عامر خان کی ضمانت میں 26 جنوری تک توسیع کردی گئی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے رہنما عامر خان کی ضمانت میں 26 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے مفرور ملزمان کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ایم کیوایم کے رہنما عامر خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا کہ انہوں نے نائن زیرو میں دہشت گردوں کو پناہ دی ، سرپرستی کی اور ان ملزمان کی مدد سے وہ شہرمیں دہشت گردی کرواتے تھے ، مقدمے کی سماعت انسداددہشت گردی کی عدالت نمبر 4 میں ہوئی جہاں عامر نے پاکستان واپسی کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جبکہ عدالت نے تفتیشی افسر سے مفرور ملزمان عمران اعجاز نیازی،رئیس مما،شہزاد ملا،فہیم ملا اور منہاج قاضی کی گرفتاری سے متعلق استفسار کیا جس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انکی گرفتاری سے متعلق رپورٹ بھی ایئندہ سماعت پر طلب کرلی

مزید :

کراچی صفحہ اول -