سندھ ،سرکاری یونیورسٹیوں کیلئے 1.9بلین گرانٹ کی منظوری

سندھ ،سرکاری یونیورسٹیوں کیلئے 1.9بلین گرانٹ کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے 19سرکاری یونیورسٹیوں کے مالی مسائل کو دیکھتے ہوئے 1.9بلین روپوں کی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے تاکہ تمام یونیورسٹیاں اپنی جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کر سکیں وزیراعلیٰ سندھ کے یونیورسٹی اینڈ بورڈز کے سیکریٹری اقبال درانی نے سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے ساتھ 10اکتوبر 2015کو ترقیاتی منصوبوں کی کاکردگی جائزہ اجلاس منعقد کیا تھا جس میں وائس چانسلرز نے سیکریٹری کو آگاہی دی کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور انہوں نے سندھ حکومت کو درخواست کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے اضافی گرانٹس دی جائیں وزیراعلیٰ سندھ کے سیکریٹری نے اس حوالے سے19یونیورسٹیوں کے لئے 1.9بلین روپوں (فی یونیورسٹی 100ملین روپے) کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کی تھی جس کی پیر کو وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے منظوری دے دی ہے ۔ اضافی 100ملین روپوں کی گرانٹس دیئے جانے والی یونیورسٹیوں میں پیپلزیونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنس فار وومن شہید بے نظیرآباد ، LUMHS جامشورو، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی ، کراچی یونیورسٹی ، شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بے نظیر آباد، سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام ، ڈاؤ یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نوابشاہ ، شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ انیمل سائنس سکرنڈ، سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کراچی ، شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور، یونیورسٹی آف سندھ جامشورو، مہران یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالاجی جامشورو، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ ، شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری ، شہید ذولفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کراچی ، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA)سکھر اور انسٹیٹیو آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA)کراچی شامل ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے 1.9بلین روپے کی گرانٹ 19تعلیمی اداروں کو دینے کی منظوری دے دی۔