وسیم اختر اور ایم کیو ایم قائد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

وسیم اختر اور ایم کیو ایم قائد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نامزد میئر وسیم اختر اور ایم کیو ایم کے قائد کے ایک اور مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے ۔کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف شاہ لطیف تھانے میں غداری اور دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ مقدمے کا چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت نے منظور کرتے ہوئے دونوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔عدالت نے ایم کیو ایم رہنماؤں سلمان بلوچ،قمر منصور،خالد مقبول صدیقی،سینیٹر سیف یار خان اور خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری کا بھی حکم دیا ۔ عدالت نے ملزمان کو اٹھارہ جنوری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -