ملتان ،سوائن فلو میں مبتلا مزید 2خواتین دم توڑ گئیں

ملتان ،سوائن فلو میں مبتلا مزید 2خواتین دم توڑ گئیں

  

ملتان(صباح نیوز)ملتان میں سوائن فلو کے مرض میں مبتلا دو خواتین دم توڑ گئی ہیں ، شہر کے نشتر ہسپتال میں سوائن فلو میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔گزشتہ روز بھی مزید 7مریض ہسپتال لائے گئے جس سے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 13ہوگئی ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ نشتر ہسپتال میں سوائن فلو میں مبتلا مریضوں کے علاج کیلئے ڈاکٹرز اور ادویات کی قلت ہے اور مریضوں کو بیماری سے محفوظ رکھنے والی ویکیسن بھی نایاب ہوتی جا رہی ہے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -