ماتلی کرپشن،4ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیئے گئے

ماتلی کرپشن،4ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیئے گئے

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں احتساب عدالت نے ٹاو ن میونسپل اتھارٹی ماتلی کے ترقیاتی فنڈ میں بدعنوانی کے چار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ٹاون میونسپل ماتلی کے چار ملازمین غلام مصطفی، شعیب احمد ،حق نواز اور فیروز حسین کو نیب نے ماتلی سے گرفتار کیا تھا۔ ملزمان پر ٹی ایم اے ماتلی کے ترقیاتی فنڈ میں کروڑوں روپے کی خرد برد کا الزام ہے ۔احتساب عدالت نے ٹی ایم اے ماتلی کے چار افسران کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے 25 جنوری کو چالان پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -