مردان میں متحدہ طلباء محاذ کا کالجوں کی نجکاری کیخلاف مظاہرہ

مردان میں متحدہ طلباء محاذ کا کالجوں کی نجکاری کیخلاف مظاہرہ

  

مردان ( بیورورپورٹ)گورنمٹ پوسٹ گریجویٹ مردان کالج اور دیگر کالجوں پر مشتمل متحدہ طلبا ء محاذ کے سینکڑوں طلبا ء کا گورنمٹ کالجز کی نجکاری کے خلاف مردان پریس کلب کے سامنے اختجاجی مظاہرہ صبائی حکومت گورنمٹ کالجز کے نجکاری کے متعلق فیصلہ واپس لے لیا بصورت دیگر ایک ہفتے کے بعد بھرپوراحتجاجی تحریک چلائی جائیگی ان خیالات کا اظہار متحدہ طلباء محاذ کے صدرسجاد ہوتی چےئرمین ناصر خان آفریدی جے ٹی آئی کے ضلعی صدر نوید اقبال آئی ایس ایف کے ضلعی صدر عارف مردان وطن پال کے داور خان پی ایس ایف کے اشفاق شنکر اور آئی جے ٹی کے جمال خان نے مردان پریس کلب کے سامنے اختجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا مظاہرین نے مختلف پلے کارڈزاور بینرزاٹھا رکھے تھے جس پر گورنمنٹ کا لجز کی نجکا ری نا منظور کے حوالے سے نعرے درج تھے مقررین نے دہمکی دی کہ اگر صوبا ئی حکو مت نے ایک ہفتے کے اندر اندر نجکا ری کے حوالے فیصلہ واپس نہیں لیا تو احتجا ج سے گریز نہیں کر ینگے اور آخری حد تک جا ئینگے ۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -