تخت بھائی میں بجلی اور گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف شدید احتجاج

تخت بھائی میں بجلی اور گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف شدید احتجاج

  

تخت بھائی (نامہ نگار)ساڑو شاہ اور گردنواح میں بجلی اور گیس کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کے خلاف علاقے کے سینکڑوں مکینوں نے پی ٹی آئی کے ڈسٹرکٹ کونسلر شاہد سراج کی قیادت میں شدید احتجا ج کرتے ہوئے چارسدہ تخت بھائی روڈ کو کئی گھنٹے تک بلا ک کیے رکھا اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی اشفاق احمد خان کی یقین دہانی پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے اور انہوں نے مسئلے کے حل کیلئے واپڈا اور سوئی گیس کو 24گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دی ۔تفصیلات کے مطابق ساڑو شاہ اور گردنواح میں بجلی اور گیس کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کے خلاف علاقے کے سینکڑوں مکینوں نے ڈسٹرکٹ کونسلر شاہد سراج کی قیادت میں شدید احتجا ج کیا اورچارسدہ تخت بھائی روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے کئی گھنٹے تک بلا ک کیے رکھا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ڈسٹرکٹ کونسلر یوسی ساڑوشاہ شاہد سراج نے کہاکہ موسم سرما میں بجلی کی طویل ترین ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے باعث علاقے کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں تو دوسری طرف محکمہ سوئی گیس نے بھی کم پریشر اور لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ کھڑاکرکے عوام کی مسائل میں مزید اضافہ کردیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ خصوصاً کھانا پکانے کے اوقات میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کے باعث عوام مجبوراًلکڑیا ں جلاتے ہیں انہوں نے کہاکہ روزانہ آ ٹھارہ گھنٹے لو شیڈنگ موسم سر ما میں سمجھ سے بالاتر ہیں جسکی وجہ سے رات کے اندھیرے میں چوریاں معمول بن گئے ہیں جبکہ مساجد اور گھروں میں پانی نا پید ہونے کے علاوہ کاروباری زندگی شدید متاثر ہو رہا ہے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی اشفاق احمد خان نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور انہیں مسئلے کی حل کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -