چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا غلام احمد بلور سے انکی اہلیہ کی وفات پر تعزیت
پشاور( پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے ہمراہ ایم این اے حاجی غلام احمد بلور کے گھر گئے اور اُن سے اُن کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی وہ کچھ دیر اُن کے ساتھ رہے اور اُن سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ایم این اے جہانگیر ترین، صوبائی وزراء ، شہرام ترکئی، عاطف خان اور شاہ فرمان بھی اس موقع پر موجو د تھے ۔