پولیس مقابلہ،بینک ڈکیتی ،قتل ،دہشتگردی کے واقعات میں ملوث القاعدہ رکن ہلاک

پولیس مقابلہ،بینک ڈکیتی ،قتل ،دہشتگردی کے واقعات میں ملوث القاعدہ رکن ہلاک

  

دائرہ دین پناہ،کوٹ ادو (نامہ نگار228نمائندہ خصوصی،تحصیل رپورٹر) پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ کو رات گئے اطلاع ملی کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوارآتشیں اسلح سے لیس پانچ دہشت گرد ہاکی سپرکے نزدیک ایک بڑی واردات کی غرض سے آرہے ہیں چنانچہ ایس ایچ او دائرہ دین پناہ اصغراقبال لغاری سب انسپکٹرعاش بُلاپولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ہاکی سپرپہنچے اورناکہ لگادیاچندمنٹ بعدمذکورہ دہشت گردوں نے پولیس وین کو دیکھ کرپیچھے مڑنے کی کوشش کی تواس دوران محمدعمرکشک پھسل کرموٹرسائیکل سے نیچے گرگیااس دوران دہشت گردوں نے پولیس پر اندھادھندفائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فائرنگ پر دہشت گردفرارہوگئے تاہم اس دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے جہادی تنظیم القاعدہ کا اہم رکن 35سالہ محمدعمرعرف وساعرف عبدالرحمن ولد رب نواز قوم کشک سکنہ دائرہ چوکھاغربی چاہ سنارے والا(سنانواں)شدیدزخمی ہوکرہلاک ہوگیا جبکہ اس کے چاردیگرساتھی عرفان دستی ،منیراعوان ،اصغرعرف شاہد اورعبدالستار(شورکوٹ) فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے ہلاک ہونے والے دہشتگردعمرضلع مظفرگڑھ کے بیشترتھانوں کو بینک ڈکیتیوں ،پولیس مقابلوں میں پولیس اہلکاروں کی شہادت بیسیوں افرادکے قتل اوردہشت گردی کی وارداتوں جس میں کوٹ ادو سنانواں چوک سرورشہیدمیں بینک ڈکیتیوں پولیس وین پرحملوں کے علاوہ تھانہ صدرمظفرگڑھ ،چوبارہ پولیس کے علاوہ کوٹ ادو پولیس وین پر حملوں پر درج مقدمات میں مطلوب تھا مذکورہ دہشتگردنے افغانستان ،وزیرستان اورمیرانشاہ میں القاعدہ رہنماوں سے تربیت حاصل کرتارہامذکورہ دہشتگردگزشتہ سال ڈیرہ اسماعیل خان جیل پر حملہ کے نتیجہ میں القاعدہ کے ساتھیوں کو جیل سے رہاکرانے والے القاعدہ رہنمااحمدمجاہدکا بھتیجا بتایا جاتا ہے گزشتہ سال ہلاک ہونے والے دہشت گردآئل ریفائنری پارکواڑانے کی بھی دھمکیاں دی تھیں تاہم مذکورہ دہشتگردسے دوہینڈگرنیڈایک کلاشنکوف ،بلڈورئیراورگولیاں بھی برامد ہوئی ہیں تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ ادو میں پوسٹمارٹم کے بعد پولیس اورایلیٹ فورس کی بھاری نفری کے ہمراہ اس کے آبائی گاؤں دائیہ چوکھاپہنچائی گئی جہاں پر 15کے قریب افرادنے نعش وصول کی پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ نے انسپکٹرمحمدکلیم کی مدعیت میں مذکورہ دہشتگردوں کے خلاف 324,302,353,186,132065ترمیمی آرڈنینس 2015،7اے ٹی اے درج کردیاہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ اول -