سوائن فلونے ایک اور متاثرہ خاتون کی جان لے لی

سوائن فلونے ایک اور متاثرہ خاتون کی جان لے لی

  

ملتان (وقائع نگار) نشتر ہسپتال میں زیر علاج سینزنل انفلوانزا (سوائن فلو) کی مریضہ فوت ہوگئی۔ فوت ہونے والی 53سالہ شہناز کا تعلق مظفر گڑھ سے تھا۔ اس کی سیزنل انفلوانزاکی رپورٹ پازیٹو آئی تھی۔ تشویشناک حالت کے باعث شہناز جانبر نہ ہوسکی۔ ہسپتال میں گذشتہ روز (پیر) سیزنل انفلوانزا کے شعبہ میں کوئی نیا مریض داخل نہیں ہوا۔ جبکہ پہلے سے داخل سیزنل انفلوانزا کے تین مریضوں ممتاز آباد کی رہائشی 22سالہ نوشین بورے والا کے رہائشی 35سالہ احسن اور شورکوٹ کے رہائشی 11ماہ کے عبدالوہاب کو صحت یاب ہونے پر پیر کے روز ڈسچارج کر دیا گیا۔ ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ 27میں سیزنل انفلوانزا کے دو مریض گارڈن ٹاؤن ملتان کی رہائشی 30سالہ اقصیٰ بتول، بوسن روڈ ملتان کی رہائشی 52 سالہ عذرا، وارڈ نمبر 15آئسولیشن میں میاں چنوں کی رہائشی 2سالہ سعدیہ اور وزیرستان کا رہائشی 2سالہ منصور داخل ہیں۔ سینزل انفلوانزا کے باعث مجموعی اموات کی تعداد تین ہوگئی ہے۔ شہناز کے علاوہ جلیل آباد ملتان کی رہائشی 28سالہ سعدیہ فرحان اور جان محمد کالونی ملتان کی رہائشی 53انیقہ بھی سیزنل انفلوانزا کے باعث دم توڑ چکی ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ اول -