وقاص شاہ قتل کیس ،چشم دید گواہ انسپکٹر عرفان کا بیان قلمبند

وقاص شاہ قتل کیس ،چشم دید گواہ انسپکٹر عرفان کا بیان قلمبند

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وقاص شاہ قتل کیس میں چشم دید گواہ رینجرز کے انسپکٹر عرفان کا بیان قلمبند کرلیا ۔ سماعت کے دوران رینجرز انسپکٹر نے اپنے بیان میں ملزم ایم کیو ایم کے سید آصف علی کو ملزم کی حیثیت سے شناخت کرتے ہوئے اپنے بیان میں عدالت کو آگاہ کیا کہ 11مارچ2015میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز آپریشن کے دوران ملزم نے وقاص شاہ کوگولی ماری تھی جس سے وقاص شاہ جاں بحق ہوگئے تھے اور اس واقعے کہ وہ عینی شاہد ہے عدالت نے رینجرز افسر کا بیان قلمبند کرنے کے بعد سماعت ملتوی کردی ۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -