کراچی ،ڈی جی ایس بی سی اے کی حفاظتی ضمانت منظور

کراچی ،ڈی جی ایس بی سی اے کی حفاظتی ضمانت منظور

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ماسٹر پلان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ سندھ ہائیکورٹ میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی ممتاز حیدر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ماسٹر پلان افتخار قائمخانی نے درخواست دائر کی تھی کہ سی ویو کے نزدیک چھہ ہزار گز زمین کی الاٹمنٹ کے حوالے سے نیب نے انکو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس سے پلاٹ سے متعلق تفتیش کا کہا گیا ہے جبکہ انکا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں اور انھیں خدشہ ہے کہ انھیں گرفتار کرلیا جائے گا لہذا انکی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے عدالت نے پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض دونوں افسران کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

مزید :

کراچی صفحہ آخر -