ممبر بورڈ آف ریونیو احمد بخش ناریجو کی حفاظتی ضمانت منظور

ممبر بورڈ آف ریونیو احمد بخش ناریجو کی حفاظتی ضمانت منظور

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے نیب ریفرنس میں ملوث ممبر بورڈ آف ریونیو احمد بخش ناریجو کی 10لاکھ روپے کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ، احمد بخش ناریجو کی جانب سے عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف ایم ڈی اے کی ایک ایکڑ اراضی سستے داموں الاٹ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور اس حوالے سے نیب کی جانب سے ان کے خلاف انکوائری کی جاری ہے جبکہ خدشہ انھیں کہیں گرفتار نہ کرلیا جائے لہذا ان کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے تاکہ وہ متعلقہ عدالت میں پیش ہوسکے۔۔عدالت نے احمد بخش ناریجو کو 10لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -