تھر میںآلودہپانی بھی اموات کا سبب بن رہا ہے ،ثمر علی خان

تھر میںآلودہپانی بھی اموات کا سبب بن رہا ہے ،ثمر علی خان

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سینئر رہنما و سندھ اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ثمر علی خان نے کہا ہے کہ تھر میں غذائی قلت اور صحت کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کی اموات میں اضافہ ہونا سندھ حکومت کی نا اہلی ، غفلت اور ناقابل معافی جر م ہے ۔تھر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ تا حال جاری ہے لیکن صوبائی حکومت کو معصوم بچوں کی اموات سے کوئی سروکار نہیں ۔تھر میں غذا کی قلت کے ساتھ ساتھ آلودہ پینے کا پانی بھی اموات کا سبب بن رہا ہے ۔یہ باتیں انہوں نے پارٹی سیکریٹریٹ’’انصاف ہاؤس‘‘ نرسری میں پارٹی کے اراکین سندھ اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر اراکین سندھ اسمبلی خرم شیر زمان، ڈاکٹر سیما ضیاء ، اسلم خالق، ادیبہ عارف حسن، افتخار فاروقی ، ڈاکٹر سنجے ،امجد جاہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ثمر علی خان نے مزید کہا کہ تھر میں بھوک و افلاس سے ماؤں کی گودیں اجڑ رہی ہیں لیکن حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے ۔حکومت سند ھ تھرپارکر میں نمائشی اقدامات کے بجائے حالات کی سنگینی کا جائزہ لیں اور مستقل بنیادوں پر تھر کی قیمتی جانیں بچانے کے لئے عملی اقدامات کریں تاکہ مزید قیمتی جانیں بچائی جا سکیں۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -