کراچی میں اشتعال انگیز تقاریر پر مذہبی رہنماں کے خلاف مقدمہ درج

کراچی میں اشتعال انگیز تقاریر پر مذہبی رہنماں کے خلاف مقدمہ درج

  

کراچی(کرائم رپورٹر) نشترپارک میں جلسے کے دوران اشتعال انگیز تقاریر اور خلاف قانون اقدامات پر پولیس نے جماعت اہلسنت کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق جماعت اہلسنت کی جانب سے گزشتہ روز نشتر پارک میں جلسے کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے اشتعال انگیز تقاریر اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر پولیس نے سولجر بازار تھانے میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقدمے میں سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری،مولانا ارشاد بخاری، شریف رجنوی اور مولانا ارشاد غوری کے نام شامل ہیں جب کہ مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، کار سرکار میں مداخلت سمیت لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -