شہید بھٹو کے تاریخ سازکارنوموں پر قوم کو ناز ہے:جاوید نوگوری

شہید بھٹو کے تاریخ سازکارنوموں پر قوم کو ناز ہے:جاوید نوگوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر جاوید ناگوری نے کہا ہے کہ قائد عوام شہید زوالفقار علی بھٹو معمار پاکستان ہیں،جن کے ان گنت تاریخ ساز کارناموں پر قوم کو آج بھی ناز ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر پارٹی رہنما سائیں سکندر کی طرف سے منعقدہ یوم ولادت قائد عوام کی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کے شہید بھٹوکا راستہ حق کا راستہ ہے اور پارٹی کے نوجوان چیئر مین بلاول بھٹو نے شہید والدہ اور شہید نانا کا راستہ اختیار کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اپنے نانا کی تصویر ہیں جو جرت مندی سے عوامی حقوق کا مقدمہ لڑ رہے ہیں ۔ پارٹی کے سینئر رہنما سید سہیل عابدی نے کہا کہ شہید قائد عوام کے نظریات ، افکار اور فلسفہ آج بھی قوم کی رہنمائی کر رہے ہیں او رپیپلز پارٹی تمام تر سازشوں کے با وجود وفاق کی علامت ہے ۔ سید سہیل عابدی نے بلاول بھٹو کو پانچوں صوبوں سمیت آزاد کشمیر کی زنجیرقراردیا اورکہا کہ وہ وقت دور نہیں جب بلاول بھٹو کی زیر قیادت حقیقی عوامی حکمرانی کا آفتاب طلوع ہوگا ۔ تقریب کے میزبان سائیں سکندر نے اپنے خطاب میں مہمانوں سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ بلاول بھٹو کی زیر قیادت پیپلز پارٹی آگے بڑھے گی اور پاکستان کے وقار میں اضافہ کرے گی ۔ پیپلز اسٹڈی سرکل کے مرکزی رکن نصرت خان نصرت کامریڈ نے تقریب میں شہید قائد عوام کو منظوم خراجِ عقیدت پیش کیا تقریب میں دیگر کے علاوہ سینٹرل سیکریٹریٹ پیپلز پارٹی کراچی کے کو آرڈینٹر اظفر صدیقی ، الطاف احمد ، منصور کھوکر ، محمد خالد بھٹی اور سابق طالبعلم رہنما لیا قت کاظمی سمیت دیگر نے شرکت کی ، کیک کٹائی کی رسم ادا کی گئی اور عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔