کلرسیداں،ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونیوالا شخص چل بسا
کلر سیداں(تحصیل رپورٹر)ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا 30 سالہ محمد خالد ایک ہفتہ تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا حبکہ زخمی ہونے والے اس کے دیگر دو ساتھیوں میں سے ایک کو ہسپتال سے فارغ کر کے گھر بھیج دیا گیا جبکہ تیسرے زخمی کی حالت بدستور تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔خالد محمود سکنہ بڑا گاؤں کنوہا اپنے دیگر ساتھیوں شکیل احمد اور عاشق حسین کے ہمراہ گاڑی میں راولپنڈی جا رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی گاڑی کیساتھ تصادم کے نتیجہ میں تینوں افراد شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں راولپنڈی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں خالد نامی شخص ایک ہفتہ بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ اس کے ساتھی عاشق حسین کی حالت بدستور خطرے میں بیان کی جارہی ہے۔