بلاول بھٹوکی پنجاب آمد نے سیاسی حلقو ں میں ہلچل مچا دی ، میاں منظور وٹو

بلاول بھٹوکی پنجاب آمد نے سیاسی حلقو ں میں ہلچل مچا دی ، میاں منظور وٹو

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پنجاب میں آمد نے سیاسی حلقو ں میں ہلچل ؂مچا دی ،پیپلز پارٹی کا مستقبل ماضی کی طرح ذہین اور دلیر قیادت کے ہاتھ میں ہے بلاول بھٹو زرداری نے رہنماؤں اور کارکنوں کو اعتماد دیا ہے کارکنوں نے بلاول بھٹو زرداری کی شکل ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی جیتی جاگتی تصویر دیکھ لی ہے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میاں منظور وٹو نے کہا کہ بلاول بھٹو نے امیر بیگم ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت کر کے پنجاب سے اپنی سیاست کا آغاز نیک کام سے کیا ۔ میاں منظور احمد وٹو نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستانی قوم کی عین امنگوں کے مطابق پیپلز پارٹی کے روشن مستقبل اور غریب عوام کے حقوق کے ضامن ہیں۔ اُن میں اپنے شہید نانا اور والدہ جیسا جذبہ ہے۔ دریں اثنا پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے حلقہ NA-142 سے ٹکٹ ہولڈر رانا تنویر ریاض خان ایڈووکیٹ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔پریس کانفرنس میں چوہدری منظور احمد، راجہ عامر، سہیل ملک، عابد حسین صدیقی، جاوید اختر، چوہدری امجد میو، میاں منظور احمد مانیکا، ڈاکٹر خیام اور حق نواز کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -