دندہ شاہ بلاول نالہ گھمبیر پر گزرنے والا پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار

دندہ شاہ بلاول نالہ گھمبیر پر گزرنے والا پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار

  

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)دندہ شاہ بلاول نالہ گھمبیر پر گزرنے والا پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔کسی بڑے حادثے کا خطرہ منڈلانے لگا۔متعلقہ حکام کی غفلت۔نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق نالہ گھمبیر جوکہ دندہ شاہ بلاول فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال کے قریب سے گزر رہا ہے اس پر بنایا گیا پل کی حفاظتی دیوار ایک ٹریفک حادثہ سے ٹوٹ گئی جسے تاحال مرمت نہ کیا جا سکا جو کسی بھی وقت بڑے جانی حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔عوامی و سماجی حلقوں نے مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -