پی سی ہوٹل راولپنڈی میں جدید ترین ملبوسات کے فیشن شوکاانعقاد

پی سی ہوٹل راولپنڈی میں جدید ترین ملبوسات کے فیشن شوکاانعقاد

  

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)پرل کانٹی نینٹل ہوٹل(پی سی )راولپنڈی میں معروف ڈیزائنرز کے جدید ترین ملبوسات متعارف کرانے کیلئے ایک فیشن شو کا انعقاد کیا گیا ،برانڈ ایمبیسڈرز اور 50ماڈلز نے جدید ملبوسات کی نمائش کی،تقریب میں سفارتکاروں،جڑواں شہروں کے معروف خاندانوں کی بیگمات،ہوٹل انتظامیہ نے شرکت کی،اس موقع پر وائس پریذیڈنٹ طاہر خان نے افتتاحی کلمات کہے اور ہاشو ہوٹل کی جانب سے شرکاء کا شکریہ اداکیا،فیشن شو کے انعقاد کیلئے پی سی ہوٹل کے منتظمین کی جانب سے کیے گئے اعلی درجے کے انتظامات کی تعریف کی،انکا کہنا تھا کہ پی سی ہوٹل مہمان نوازی کے علاوہ لوگوں کو نت نئے فیشن سے آشنا کرکے معاشرے میں آرٹ اورکلچر کے فروغ میں اہم کرداراداکررہا ہے ،جنرل مینجر احمداقبال سعید نے حاضرین کاشکریہ اداکرتے ہوئے بتایا کہ ہوٹل کی حالیہ تزئین و آرائش کے بعد پی سی ہوٹل داخلی طور پر زیادہ دیدہ زیب اور جازب نظر ہوگیا ہے، پبلک ریلیشنز اسد الحسین نے کہا کہ ہم ملک کے مثبت تصویر کو اجاگر کرنے کے لئے ایسی تقریبات منعقد کرتے رہیں گے

مزید :

کراچی صفحہ آخر -