ٹیکسلا،منتخب کونسلر نے وعدہ سچ کردکھایا،8عمرے کے ٹکٹ تقسیم

ٹیکسلا،منتخب کونسلر نے وعدہ سچ کردکھایا،8عمرے کے ٹکٹ تقسیم

  

ٹیکسلا(نمائندہ پاکستان)نومنتخب کونسلرنے عوام حلقہ سے کیاوعدہ وفاکردکھایا،مسلم لیگ ن کے وارڈ نمبر پانچ بلدیہ ٹیکسلا سے نو منتخب کو نسلر ٹھیکدارپرویز اختر نے انتخابات کے دوران 8عمرے کے ٹکٹ تقسیم کرنے کا وعدہ کیا جو گذشتہ روز ایک تقریب میں پورا کر دیا۔ تقریب میں مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے صدر سردار ممتاز خان،سابق ایم پی اے حاجی ملک عمر فاروق،سائیں پیر نصرت علی خان،شیخ صوفیان،میر شاہین،پرویز کشمیری،ممتاز ڈنییل،ہمایوں خان،کے علاوہ ن لیگ کے نومنتخب کونسلران شیخ ساجد محمود،زیشان صدیق بٹ،شیخ وحیدالدین،حاجی عارف جمیل،ایوب صراف،شفاقت بٹ،طاہر محمود طاہری،عمر رشید نے بھی شرکت کی قرعہ اندازی میں تین خواتین سمیت پانچ مرد حضرات کے عمرہ ٹکٹ نکلے تقریب کے مہمان خصوصی سا بق ایم پی اے حاجی عمر فاروق ،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدرسردار ممتاز خان،ٹھیکدار پرویز اختر نے اپنے ہاتھوں سے ٹکٹ جیتنے والے خوش نصیبوں میں عمرے کے ٹکٹ تقسیم کیئے جن میں عظیم خان کی والدہ،قدیر استاد کی والدہ،مولوی منیر کی والدہ،جاوید اعظم،ریاض حسین شاہ،سلیم راجہ شامل تھے اس موقع پر ان خوش نصیبوں کو مبارکبادیں دی گئیں اور پھولوں کے ہار پہنائے گے اور مٹھائیاں تقسیم ہوئیں۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -