پولیس کارروائی ،ملیر الفلاح سوسائٹی سے2 ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد

پولیس کارروائی ،ملیر الفلاح سوسائٹی سے2 ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(کرائم رپورٹر)ملیر الفلاح سوسائٹی میں پولیس نے کارروائی کر کے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ذیشان اور ببو کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ لیاری شاہ بیگ لین میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کر کے اسلحہ، منشیات اور دستی بم برآمد کر لئے۔ ذرائع کے مطابق کارروائی گینگ وار کمانڈر گلابو کے اڈے پر کی گئی۔ گلابو بابا لاڈلہ گروپ کا مقامی کمانڈر ہے اور پولیس کو مختلف وارداتوں میں مطلوب ہے تاہم کارروائی کے دوران گینگ وار کمانڈر گلابو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔