قیوم سومرو نے محکمہ اوقاف میں کرپشن کا نوٹس لے لیا

قیوم سومرو نے محکمہ اوقاف میں کرپشن کا نوٹس لے لیا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے اوقاف اور مذہبی امور کے ڈاکٹر عبد القیوم سومرو نے محکمہ اوقاف میں کرپشن سے متعلق ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبر کا نوٹس لے لیا ، محکمہ اوقاف کے افسران سے فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سے ایک جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے محکمہ اوقاف میں اربوں روپے کی کرپشن کی شائع ہونے والی خبروں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے محکمہ اوقاف کے سیکریٹری اور چیف ایڈمنسٹریٹر سے 3دن کے اندر رپورٹ طلب کرلی اس موقع پر ڈاکٹر عبد القیوم سومرو کا کہنا تھا کہ اگر محکمہ کا کوئی بھی افسر اس میں ملوث نکلا تو اس کے خلاف سخت سے سخت محکمہ جاتی کاروائی کی جائیگی ، انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی کے اوپر ماضی میں ایسے من گھڑت الزمات لگتے رہے ہیں جن کا ہم نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کرینگے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کرپشن کے خلاف تھی اور ہے ۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -