طالبہ قتل کیس میں پولیس کی جانب سے چالان مکمل پیش نہ کرنے پر عدالت کا اظہار برہمی

طالبہ قتل کیس میں پولیس کی جانب سے چالان مکمل پیش نہ کرنے پر عدالت کا اظہار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی( نیوز رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ نوید اقبال تارڑ نے تھانہ روات کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فلیٹ میں طالبہ قتل کیس میں پولیس کی جانب سے چالان مکمل پیش نہ کرنے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئےآئندہ سماعت پر ملزمان سمیت مکمل چالان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے۔تھانہ روات کی حدود میں قائم نجی ہاؤسنگ سوسائیٹی کے فلیٹ میں مبینہ ذیادتی کا شکار اور قتل کرنے کے مقدمہ میں گزشتہ روز سماعت کے موقع پر پولیس نے ملزمان سمیت مکمل چالان پیش نہ کیا، جسپر فاضل جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر مکمل چالان پیش کیا جائے۔سماعت مزید کاروئی کیلئے 15 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔