اقتصادی راہداری کی تکمیل سے پاکستان کی قسمت سنور جائیگی ،اشفاق سرور

اقتصادی راہداری کی تکمیل سے پاکستان کی قسمت سنور جائیگی ،اشفاق سرور

  

گوجرخان (تحصیل رپورٹر)اقتصادی راہداری کی تکمیل سے پاکستان کی قسمت سنور جائے گی ،تعمیروترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا پاکستان اور اسلام مخالف قوتیں اس کی تعمیر میں روڑے اٹکانے میں مصرف ہیں اس اہم مسئلہ پر پوری قوم کو اختلافات ختم کرکے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا چاہیے پاکستان مخالف طاقتوں کو منہ کی کھانا پڑے گی ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت راجہ اشفاق سرور ،سنیٹر لیفٹینٹ جنرل(ر) ملک عبدالقیوم ،سنیٹر تاج آفریدی اور پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے گزشتہ روز موضع ہڑڑ میں مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر کی طرف سے نومنتخب بلدیاتی ممبران کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے انتہائی مشکل حالات میں اقتدار سنبھالا ،دہشت گردی ،توانائی کا بحران اور دیگر مسائل ورثہ میں ملے پی پی کے دور میں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے نام پر میگا سکینڈل بنے جس میں پی پی کے سابق وزیر اعظم جن کا تعلق گوجرخان سے ہے کا نام سر فہرست ہے راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ اپریشن ضرب عضب کے مثبت اثرات سامنے آنا شرتوع ہوگئے ہیں پاک فوج کی لازوال قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائے گی کراچی میں بلا تفریق اپریشن کرکے اسے دوبارہ روشنیوں کا شہر بنا دیا ہے گوادر پورٹ کی تکمیل سے کچھ لوگوں کی سیاسی دوکانداری ختم ہوجائے گی توانائی بحران پر بھی حکومت دن رات کام کررہی ہے اس کے اثرات 2018میں سامنے آجائیں گے ان رہنماؤں نے کہا کہ مسلم لیگ آئندہ الیکشن بھی کارکردگی کی بناء پر بھاری اکثریت سے جیتے گی مشکل ترین حالات میں اقتدار سنبھالنے کے بعد اب وزیر اعظم نواز شریف نے ملک کو تعمیروترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنا کر اختیارات نچلی سطح تک منتقل کئے جائیں گے ایم این اے اور ایم پی اے اپنے حلقے کے تمام مسائل حل نہیں کرسکتے اس کیلئے بلدیاتی نمائندوں کو فعال کرنا اہم ضرورت ہے ان رہنماؤں نے مزید کہا کہ ایک سیاسی پارٹی نے اسلام آباد میں دھرنا دیکر اسلامی اقتدار کا جنازہ نکالا اب اس پارٹی کو اپنی بقا کی حفاظت کرنی چاہیے نوجوان اس پارٹی کو الدواع کہہ رہے ہیں دھرنے کے دوران نواز شریف کے خلاف گندی زبان استعمال کی گئی لیکن ہم نے صبر کا مظاہرہ کیا

مزید :

کراچی صفحہ آخر -