پاکپتن ،کرنٹ لگنے سے 2مزدور جاں بحق ،2بچانے کی کوشش میں شدید زخمی

پاکپتن ،کرنٹ لگنے سے 2مزدور جاں بحق ،2بچانے کی کوشش میں شدید زخمی

  

پاکپتن(نامہ نگار)بجلی کی تار سے کرنٹ لگنے سے ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دو محنت کش جاں بحق ،دو شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اڈہ رنگشاہ کے قریب جیون شاہ کے علاقہ میں ٹرک کے اوپر موجود مزدور مکئی کے گُلے لادنے کیلئے جارہے تھے کہ اچانک ایک مزدور کا ہاتھ بجلی کی تار سے چھو گیا اس کو بچانے کیلئے باقی مزدور آگے بڑھے تو ان کو بھی بجلی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجہ میں 22سالہ محمد حیدر ولد محمد سرور اور25سالہ محمد سلیم ولد احمد دین موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 22سالہ محمد ندیم اور 24سالہ عبدالمالک شدید زخمی جنہیں ریسکیو 1122 نے تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -