میجر جنرل ریٹائرڈ خالد ظہیر کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت 10مارچ تک ملتوی

میجر جنرل ریٹائرڈ خالد ظہیر کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت 10مارچ ...

  

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس امین الدین خان اور جسٹس مسعود عابد نقوی پر مشتمل ڈویثرن بنچ نے میجر جنرل ریٹائرڈ خالد ظہیر کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت 10مارچ تک ملتوی کر دی ہے این ایل سی کے سابق سربراہ میجر جنرل (ر) خالد ظہیر نے اپنی بر طرفی کے خلاف اور مراعات واپس لینے پر عدالت عالیہ میں رٹ پٹیشن دائر کر رکھی تھی جس پر عدالت عالیہ کے جسٹس عبادالرحمن لودھی نے ان کی بر طرفی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے تمام مراعات واپس کرنے کے احکامات صادر کئے تھے عدالت عالیہ سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف وفاق کی طرف سے انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے پر ڈویثرن بنچ نے اپیل پر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 10مارچ تک ملتوی کر دی ہے ۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -