بینظیر بھٹو قتل کیس میں وکلا کی عدم حاضری پر سماعت بنا کاروائی ملتوی

بینظیر بھٹو قتل کیس میں وکلا کی عدم حاضری پر سماعت بنا کاروائی ملتوی

  

راولپنڈی (نیوز رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے محمد ایوب مارتھ نے سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو قتل کیس میں وکلا کی عدم حاضری پر سماعت بنا کاروائی ملتوی کر دی ہے۔گزشتہ روز سماعت کے موقع پر ملزمان سابق سی پی او سعود عزیزوغیرہ عدالت میں پیش ہوئے لیکن ملزمان سمیت سرکاری وکلاء عدالت میں حاضر نہ ہو سکے جسپرفاضل عدالت نے آئندہ سماعت پر سرکاری گواہ ایس ایس پی طاہر ایوب کو عدالت طلب کرتے ہوئے سماعت بنا کاروائی 14 جنوری تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -