امریکہ نے اسلامی ممالک کیلئے ہمیشہ دوہرارویہ اپنایا ، محمد احمدلدھیانوی

امریکہ نے اسلامی ممالک کیلئے ہمیشہ دوہرارویہ اپنایا ، محمد احمدلدھیانوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی) اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ علامہ محمد احمدلدھیانوی نے کہاکہ مشرق وسطیٰ کے بدلتے حالات میں اسلامی ممالک کا اتحاد اہمیت کا حامل ہے،وزیراعظم اورآرمی چیف کا سعودی عرب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی اور اسلامک اتحاد میں شمولیت اچھا فیصلہ ہے،امریکہ ایران معاہدہ کے بعد مشرق وسطیٰ میں ایران کا کردار بڑھ گیا ہے،34اسلامی ممالک کے اتحاد کو مزید وسعت دینی چاہیے،علامہ احمدلدھیانوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ نے اسلامی ممالک کے لیے ہمیشہ دوہرارویہ اپنایا ہے،داعش اور اس جیسی دوسری تنظیموں کے خلاف تو کاروائیوں کی سپورٹ کرتا دکھائی دیتا ہے جبکہ لبنان ،عراق اور شام میں حزب اللہ جو کہ مکمل ایران کی پشت پناہی سے دہشت گردی کررہی ہے اس کے خلاف کبھی ایکشن نہیں لیا گیا،اب پوری دنیا کے سامنے واضح ہوچکا ہے کہ ایران اور امریکہ ایک ہی سکے کے دورخ ہیں،امریکہ ایران کا اصل معاہدہ ایران کو مشرق وسطیٰ کا کنٹرول دینا ہے۔