آواز کے ذریعے بدن میں ویکسین پہنچانے کا طریقہ ایجاد

آواز کے ذریعے بدن میں ویکسین پہنچانے کا طریقہ ایجاد
 آواز کے ذریعے بدن میں ویکسین پہنچانے کا طریقہ ایجاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبرن(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین نے تجربہ گاہ میں پہلی بار ایک خاص قسم کی آواز کی لہریں پیدا کی ہیں جس کے لیے گزشتہ 50 برس سے کوششیں ہورہی تھیں۔ ان لہروں کو انسانی جسم میں ویکسین داخل کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔آسٹریلیا کی آرایم آئی ٹی یونیورسٹی کی اس کوشش سے منہ کے ذریعے کھائی جانے والی ویکسین کے وقت میں بہت کمی کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ اسٹیم سیل (خلیاتِ ساق) کے علاج کی راہ بھی ہموارہوگی۔ اس میں آواز کی دو طرح کی موجوں کو ملایا گیا جو اسی طرح آگے بڑھتی ہے جس طرح سمندری لہریں آگے بڑھتی ہیں اوراسے طبی آلات میں استعمال کرنا ممکن ہوگا۔