خوشی کے تناسب سے دنیا کے ممالک کی فہرست جاری

خوشی کے تناسب سے دنیا کے ممالک کی فہرست جاری
 خوشی کے تناسب سے دنیا کے ممالک کی فہرست جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی تحقیقاتی ادارے ورلڈ وائڈ انڈیپینڈنٹ نیٹ ورک آف مارکیٹ ریسرچ، اور گیلپ انٹرنیشنل (WIN/GALLUP) نے دنیا کے تقریباً 70 ممالک میں خوشی، امید اور یاسیت کے متعلق کئے گئے سروے کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی میں غیر معمولی کمی اور یمنی باغیوں کے ساتھ جنگ کے باوجود سعودی عرب نے دنیا کے تیسرے خوش ترین ملک کا اعزاز حاصل کر لیا ہے، جہاں 82 فیصد عوام نے کہا کہ وہ خوش و خرم زندگی بسر کر ہے ہیں۔ پاکستان مجموعی پرامید، اور معاشی پرامید ممالک کی فہرستوں میں ٹاپ 10 ممالک میں شامل ہے، جبکہ مسرور ممالک کی لسٹ میں بھی پاکستان نے نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔ سروے کے مطابق مجموعی پرامید ممالک میں بنگلہ دیش پہلے نمبر پر ہے جس کا سکور 74 فیصد رہا جبکہ اس کے بعد چین اور نائیجیریا کا نمبر ہے۔ پاکستان 42 فیصد سکور کے ساتھ دسویں نمبر پر رہا۔