جاپان صرف ایک طالبہ کیلئے ریلوے سٹیشن برقرار رکھنے کا فیصلہ

جاپان صرف ایک طالبہ کیلئے ریلوے سٹیشن برقرار رکھنے کا فیصلہ
 جاپان صرف ایک طالبہ کیلئے ریلوے سٹیشن برقرار رکھنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان کے صوبہ ہکائیدو کے دور دراز گاؤں اینگارو میں کچھ عرصہ قبل علاقے کے عوام کی ضرورت کے پیش نظر ’کامی شیرا تاکی ‘ریلوے سٹیشن قائم کیا گیا تھا۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس علاقے کی آباد ی انتہائی کم ہوتی گئی جاپان ریلوے نے تین سال قبل یہ سٹیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا جس کے لئے متعلقہ انتظامی عہدیداروں کی میٹنگ طلب کی گئی۔ جس میں سٹیشن ماسٹر نے بتایا کہ اس سٹیشن سے صرف ایک طالبہ روزانہ صبح کی ٹرین سے ہائی سکول جاتی ہے اور شام ساڑھے سات بجے کی ٹرین سے واپس گھر آتی ہے۔ جس پر عہدیداروں نے بچی کے ہائی سکول کی تعلیم مکمل ہونے تک سٹیشن بحال رکھنے کا فیصلہ کیا۔ٹرین کا ٹائم ٹیبل بھی اس طالبہ کے آنے جانے کے شیڈول کے مطابق کردیا گیاہے۔