ورلڈ ٹی 20 کے بعد کرکٹ کو خیر باد کہہ دوں گا، شاہد آفریدی

ورلڈ ٹی 20 کے بعد کرکٹ کو خیر باد کہہ دوں گا، شاہد آفریدی
ورلڈ ٹی 20 کے بعد کرکٹ کو خیر باد کہہ دوں گا، شاہد آفریدی

  

آکلینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 کے بعد کرکٹ کو خیر باد کہہ کر مکمل طور پر ریٹائرمنٹ لے لوں گا۔

آکلینڈ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹی 20 کپتان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں اچھے نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔ دونوں ٹیمیں باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو ٹیم مواقع سے فائدہ اٹھائے گی کامیابی اسی کو ملے گی۔ محمد عامر کے حوالے سے کپتان آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد عامر میں بہتری آرہی ہے اور ان کی کرکٹ میں واپسی خوش آئند ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ لے لوں گا۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کو پہلے ہی خیر باد کہہ چکے ہیں ۔

یادرہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز 15جنوری سے شروع ہوگی جو 20 جنوری تک جاری رہے گی۔

مزید :

کھیل -