فلموں اور ڈراموں میں کام کی پیشکش، ماریہ واسطی معاملات فائنل کرنے بھارت پہنچ گئیں

فلموں اور ڈراموں میں کام کی پیشکش، ماریہ واسطی معاملات فائنل کرنے بھارت پہنچ ...
فلموں اور ڈراموں میں کام کی پیشکش، ماریہ واسطی معاملات فائنل کرنے بھارت پہنچ گئیں

  

ممبئی (این این آئی) پاکستانی اداکارہ ماریہ واسطی بھارتی فلموں اور ڈراموں میں کام کی پیشکش کے بعد ممبئی پہنچ گئیں، ذرائع کے مطابق ماریہ واسطی سکرپٹ اور دیگر معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے ان دنوں ممبئی میں ہیں جہاں وہ چند روز قیام کے بعد وطن واپس آ جائینگی، ماریہ واسطی کو بھارتی ڈراموں اور فلموں میں کام کی پیشکش کافی عرصے سے ہو رہی تھیں اور وہ اسی مقصد کیلئے بھارت گئی ہیں تاکہ معاملات فائنل کئے جاسکے، وہاں وہ اپنے قیام کے دوران چند مشہور فلم ڈائریکٹرز سے بھی ملاقات کریں گی ۔

مزید :

تفریح -