محمد عامر دنیا کے بہترین بولرز میں شامل ، غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا: وقار یونس

محمد عامر دنیا کے بہترین بولرز میں شامل ، غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا: وقار یونس
محمد عامر دنیا کے بہترین بولرز میں شامل ، غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا: وقار یونس

  

آکلینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ محمد عامر دنیا کے بہترین بولرز میں شامل ہیں اور انہوں نے غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا۔

آکلینڈ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ محمد عامر کی پانچ سال بعد انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے ، اب وہ مختلف روپ میں دکھائی دیں گے۔عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اب انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے بے چین ہے ، 2،4 انٹرنیشنل میچ کھیل کر ردھم حاصل کرلے گا۔ پانچ سال بعد یہ دیکھنا ہے کہ عامر اب کیسا فاسٹ بولر ہے امید ہے وہ گراؤنڈ میں بھی بہترین کارکردگی دکھاسکیں اور سپیڈ برقرار رکھ سکیں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے حوالے سے ہیڈ کو چ کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں میں سے کوئی بھی فیورٹ نہیں ہے، دونوں ٹیموں میں کئی میچ ونرز موجود ہیں مواقع سے فائدہ اٹھانے والی ٹیم ہی جیتے گی۔

واضح رہے کہ رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز 15جنوری سے شروع ہوگی جو 20 جنوری تک جاری رہے گی۔

مزید :

کھیل -