لڑکی کے اغواکامقدمہ 11افرادکیخلاف درج

لڑکی کے اغواکامقدمہ 11افرادکیخلاف درج
لڑکی کے اغواکامقدمہ 11افرادکیخلاف درج

  

حیدر آباد (آئی این پی )حیدرآباد کے قریب گوٹھ چھلگری میں پسند کی شادی کرنے پر ملزمان نے نوجوان ،اسکی بہن اور بھابھی کو اغوا ء کرلیا۔ پولیس کاکہناہے کہ اغواء میں لڑکی کے گھر والے ملوث ہیں جبکہ 11 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ڈی ایس پی احمد قریشی کے مطابق ایک درجن سے زائد مسلح افراد نے پیر کی شب گوٹھ چھلگری میں واقع نوجوان بلاول کانڈیرو کے گھر دھاوا بول دیااور اْسے تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان نے بلال ،اسکی بہن شریفاں اور بھابھی ریشماں کواغواء کرلیا۔ڈی ایس پی نے کہا کہ بلال نے15 روز قبل مٹیاری کی رہائشی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی تاہم واقعہ کے وقت لڑکی گھر میں موجود نہیں تھی۔پولیس نے11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مغویوں کی بازیابی کی کارروائی شروع کردی ۔

مزید :

حیدرآباد -