ورلڈ ٹی 20 ٹرافی کی باغ جناح کے جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ میں رونمائی کردی گئی

ورلڈ ٹی 20 ٹرافی کی باغ جناح کے جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ میں رونمائی کردی گئی
ورلڈ ٹی 20 ٹرافی کی باغ جناح کے جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ میں رونمائی کردی گئی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ ٹی 20 ٹرافی کے ورلڈ ٹور کے سلسلے میں ٹرافی کی باغ جناح کے جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ میں رونمائی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی 20 ٹرافی کے ورلڈ ٹور کے دوران پیر کے روز آرمی پبلک سکول پشاور میں ٹرافی کی تقریب رونمائی کی گئی جس کے بعد ٹرافی کو لاہور لایا گیا ۔ لاہور میں باغ جناح کے جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ میں بھی ٹرافی کی تقریب رونمائی کی گئی ۔ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناءمیر اور نجم سیٹھی نے ٹرافی کی رونمائی کی۔ اس موقع پر پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور کمشنر لاہور بھی تقریب میں شریک تھے۔

مزید :

کھیل -