نابینا افراد کا احتجاج دوسرے روز میں داخل، میٹرو ٹریک پر دھرنا دینے کی کوشش

نابینا افراد کا احتجاج دوسرے روز میں داخل، میٹرو ٹریک پر دھرنا دینے کی کوشش
نابینا افراد کا احتجاج دوسرے روز میں داخل، میٹرو ٹریک پر دھرنا دینے کی کوشش

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نابینا افراد نے مطالبات کی منظوری کیلئے میٹرو ٹریک پر دوسرے روز بھی دھرنا دینے کی کوشش کی ہے جبکہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ مظاہرین کو میٹرو ٹریک سے ہٹانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے حقوق کے حصول کیلئے نابینا افراد کا احتجاج دوسرے روز میں داخل ہوگیا ہے ۔ پیرکے روز نابینا افراد نے کلمہ چوک میٹرو ٹریک پر پورا دن دھرنا دیے رکھا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور پورے شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔ پنجاب حکومت سے مذاکرات میں ناکامی کے بعد نابینا افراد ایک بار پھر میٹرو ٹریک پر آگئے اور دھرنا دینے کی کوشش کی تاہم ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے انہیں احتجاج کی اجازت نہ دی ۔

نابینا افراد کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے ساتھ امتیازی سلوک بند کرکے نوکریوں میں مخصوص کوٹہ نہیں دیا جاتا اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے انتظامیہ کو نابینا افراد کے ساتھ اچھے طریقے سے پیش آنے اور ان کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

لاہور -